شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سجاد حیدر گجر نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی قیادت کے خلاف کرپشن کا ایجنڈا چلانے والوں کی اپنی صفوں میں کرپٹ عناصر موجود ہیں جن کی حقیقت پاکستانی قوم پر آشکار ہوچکی ہے، پی ڈی ایم کا موقف درست ثابت ہوا ہے اقتدار ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،اپنے ایک بیان میں سجاد حیدر گجر نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں عام آدمی کے مسائل میں شدید اضافہ ہوا ہے، بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور حکمران سب اچھا کا راگ الاپ کر مسائل زدہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی قیادت کے خلاف سازشیں جاری ہیں حکمران افواہوں کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں انکی بیان بازی قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے جس میں ناکامی انکا مقدر بنے گی۔
اقتدار ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں: سجاد حیدر گجر
Feb 18, 2022