نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) انجمن اساتذہ پاکستان تحصیل نوشہرہ ورکاں کا اجلاس تحصیل صدر اشفاق علی ڈوگر کی زیر صدارت ہوا جس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کے ساتھ ساتھ نیشنل پے سکیلز کی ریویژن، ایڈہاک ریلیف کا ضم کرنا، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن، میڈیکل الاؤنس،کنوینس الاؤنس اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ، ٹائم سکیل پروموشن، تمام جائز آئینی حقوق کے حصول کے لئے ہمارا قافلہ رواں دواں ہے انہوں نے سرکاری اساتذہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ متحد اور پرعزم رہیں اور سرکاری ملازمین کے سب سے بڑے اتحاد اگیگا کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھیں انشائاللہ آپ کے تمام جائز آئینی حقوق کا حصول ممکن بنایا جائے گا. اجلاس میں برہان الواحد، مظفر عصمت، قیصر بلال، احسن بلال، اطہر نزیر، آصف حسین، ماجد علی، جاوید اقبال اور اساتذہ کرام کی بڑی تعداد موجود