سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری شہباز باجوہ نے کہا ہے کہ احتساب سے بچنے کیلئے شریف خاندان ملک میں انارکی چاہتا ہے، اپوزیشن کرپٹ افراد کا ٹولہ ہے جو ملک میں انتشار انارکی پھیلا کر جمہوریت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہے، پی ٹی آئی کی حکومت گزشتہ 7 دہائیوں کے پیدا شدہ مسائل کا خاتمہ کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے کیا انہو ں نے کہاکہ حکومت کرپشن کے خاتمے کیساتھ ساتھ ملکی نظام کو درست کرنے کے وعدے کی تکمیل تیزی سے یقینی بنارہی ہے ۔