پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے:جمشید ایوب

Feb 18, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں  حالیہ اضافہ ظالمانہ اقدام ہے حکومت عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت کے مارے عوام کی جیبیں مزید بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں افسوس کہ پاکستان کے فیصلے آئی ایم ایف کے پاس چلے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں باربار اضافہ کرکے مہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہے پٹرول کی قیمت میں 12روپے فی لیٹر کا حالیہ اضافہ عوام کے لئے قطعی نا قابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ چار سال سے ریلیف کے لئے ترستے عوام اب موجودہ حکومت سے مایو س ہو چکے ہیں اور انہیں حکمرانوں سے کوئی امید با قی نہیں رہی ملک میں جب بھی الیکشن ہوئے حکمران ٹولہ بد ترین شکست سے دو چار ہو گا۔

مزیدخبریں