فروغ تعلیم میںنجی شعبے کا کردار قابل ستائش ہے: چوہدری اقبال گجر 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے  کہا ہے کہ ملک میں فروغ تعلیم میںنجی شعبے کا کردار قابل ستائش ہے شرح خواندگی بڑھانے اور حصول تعلیم کو آسان  بنانے کے لئے مزید اقدامات اور کاوشوں کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائنس بیس سکول قلعہ نود سنگھ تحصیل صدرمیں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاا نہوں نے کہا کہ نجی شعبے نے بچوں بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کی روشنی انسان کو شعور کی منزلوں سے روشناس کراتی ہے تعلیمی میدان میں ترقی ہی ملک و قوم کو اقوام عالم میں ممتاز مقام دلا سکتی ہے طلبا ء و طالبات حصول تعلیم کو اپنا اولین مقصد بنائیں اور نئے نئے علوم پر عبور حاصل کر کے ملک کا نام روشن کریں ، اس موقع پر نمایاں کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے سٹوڈنٹس میں انعامات اور اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...