واساگوجرانوالہ میں کرپشن کا انکشاف، ڈپٹی ڈائر یکٹر نے جائیدادیں بنالیں 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)واساگوجرانوالہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ۔واسا گوجرانوالہ میں 1992میں سب انجینئر بھرتی ہونیوالے موجودہ ڈپٹی ڈائر یکٹر محمد اسلم نے 30سال سے افسران کی ملی بھگت سے بوگس ادائیگیا ں کرکے کروڑوں روپے کی جائیداد ما لک بن گیا اور شہر کی مختلف مہنگی ہائوسنگ سوسائٹیو ں میں اپنے رشتے داروں کے نا م کروڑوں کی پراپرٹی بنا ئی ہے ۔مذکورہ ڈپٹی ڈائر یکٹر نے 2کرینیں بنا رکھی ہیں اور واسا میں ٹھکیداروں کو بلیک میل کرکے اپنی کرینیں زبر دستی کرائے پر دیکر منہ مانگی رقم وصول کرتا ہے ۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر واسا اپنے چہیتے سرکاری اہلکاروں کے ذریعے کم وزن کے رنگ اور غیر معیاری میٹر یل سے مین ہو ل کو ر تیا ر کروا کرخزانے کو لوٹ رہا ہے ، تعمیر و مرمت کا کا م اپنے فرنٹ مینوں سے کرواتا ہے اورسرکاری مشینری استعما ل کرکے پے منٹ خود وصول کرتا ہے ، تین سال کا ریکارڈ چیک کیا جا ئے محمد اسلم کے پاس لاکھو ں روپے مالیتی 2کرولا گاڑیا ں ہیں جس میں سرکاری پٹرول استعما ل کرتا ہے ۔اس کے علاوہ شہر کی بڑی ہا ئوسنگ سوسائٹیوں اور کمرشل پلازوں سے ایکوافیر چارج فیس کی مد سے سودے بازی کرکے لاکھوں روپے وصول کر چکا ہے محمد اسلم کیخلا ف اس سے پہلے بھی کرپشن کی متعدد انکوائر یا ں اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسرو ں کے پاس ہوئیں لیکن پیسے کے بل بوتے پر تمام انکوائریا ں ختم کروادیں،دوسری جانب ایم ڈی واسا عامر عزیز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ آفیسر کے خلاف انکوائری کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن