حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ڈسٹرکٹ حا فظ آباد کے سلانہ انتخابات مکمل کر لیا گیا۔ زاہد علی سپراء کی قیادت میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں ضلع بھر کے ممبران نے شرکت کی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ضلع حافظ آباد کی تنظیم سازی میں حصہ لیا ، میٹنگ میں عہدیدران کا انتخاب کر لیا گیا، جس کی تفصیل یہ ہے، صدر زاہد علی سپرائ، چیئرمین شاہد اقبال مرزا، جنرل سیکرٹری ملک ناصر عباس، سینئر نائب صدر میاں مظہرحیات، نائب صدر اول حاجی بلال اکبر، نائب صدر دوئم شاہد یعقوب، نائب صدر سوم تصور عباس ہنجرا، فنانس سیکرٹری ذوالفقار علی بھٹہ، آفس سیکرٹری کلیم اللہ ورائچ، جوائنٹ سیکرٹری الطاف حسین ورک، ڈپٹی سیکرٹری ظہیر عباس، سیکرٹری نشر واشاعت ثقلین علی کو منتخب کر لیا گیا، میٹنگ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ڈسٹرکٹ باڈی ضلع حافظ آباد کے صدر زاہد علی سپراء نے بیان میں کہا کہ پی ایف یو جے صحافتی حوالے سے پاکستان کی سب سے بڑی اور مضبوط تنظیم ہے ہم فرائض احسن اور بھر پور طریقے سے سر انجام دیں گے اور، صحافتی حقوق کے حوالے سے اپنے ضلع بھر کے صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا۔پی ایف یو جے ضلع حافظ آباد صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر کوششیں برؤکارلاتی رہے گی اور صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔