کوئٹہ(پی پی آئی)خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے کہاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر ریلیز کی جائیں کیونکہ کچرہ نہ اٹھانے سے شہر گندگی کی ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے بلوچستان بھر میں میٹروپولٹین ملازمین کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے میٹرپولٹین کارپوریشن کے ملازمین کی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان بھر میں میٹروپولٹین کارپوریشن کا عملہ انتہائی قلیل تنخواہوں میں دن رات ایک کرکے صوبہ بھر کے مختلف شاہراہوں‘گلیوں سے کچرہ اٹھاتے ہیں اور عوام کو مختلف بیماریوں سے محفوظ کرتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے تنخواہیں نہ دینے ایک سوالیہ نشان ہے اور ملازمین کی تنخواہیں تو دیتے نہیں اور اپنی عیاشیوں اور کرپشن کے لئے اربوں روپے مختص کیے جاتے ہیں اس لئے حکومت کو چاہئے کہ ان غریب نادار ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر ریلیز کیا جائے اگر صوبائی حکومت ملازمین کی تنخواہیں ریلیز نہیں کرسکتے تو ان کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ملازمین کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔