سرخاران کلی کے 2فریقوں میں کشیدگی ختم


 خاران(نامہ نگار )سرخاران کلی جودائے قلات میں  حاجی عبد القادر ہوتکانی، وملا امتیاز  احمد شاہوانی  کے درمیان شدّت  ختم کرنے کے لیے   پرنس نذیر احمد درازی ، میر عبد الخالق شاہوانی، رسالدار محمود سیاپاد کی سربراہی میں ایک جرگہ  ہوا، اس موقع پر جرگہ میں دیگر  معززین و معتبرین نے  شرکت کی ، جرگہ میں کافی گفت شنید کے بعد  فریقین نے اپنے دلی رنجشوں کو ختم کرکے آپس میں بغل گیر ہوگے۔،اس موقع پر رسالدار محمود سیاپاد نے کہا کہ  اس طرح کے حالات واقعات کو کنٹرول کرنا آپس کی بھائی چارگی کو فروغ دینا میں آپنا فرض سمجھتا ہوں اور میں فرائض سے غافل نہیں ہوں۔

ای پیپر دی نیشن