جعفر آباد(پی پی آئی ) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی ،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے مہنگائی کے باعث عوام دو وقت کی روٹی کے لئے دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں ،عمران نیازی نے ملک کو عملی طورپر آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ۔آنے والے دنوں میں ملک میںمہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی ،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ۔ آج مہنگائی ا ور بے روزگاری کے ہاتھوں عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں اورلوگ اپنے بچوں سمیت خود کشیاں کررہے ہیں لیکن عمران نیازی اورانکی ٹیم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مہنگائی کا سارا ملبہ سابقہ حکمرانوں پر ڈالنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔