گوادر: تعمیراتی سامان مہنگا، ترقیاتی سکیموں کے کم ریٹ، ٹھیکیداروں کی معذرت

Feb 18, 2022


 گوادر (بیورو رپورٹ) ترقیاتی  سکیموں کے کم ریٹ کے باعث ٹھیکہ داروں نے ٹھیکہ لینے سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جام کمال خان کے  دور وزارت میں گوادر  کے مختلف  ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کے فنڈز کا اجرائ￿  کیا گیا۔ ضلع بھر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ٹرینڈز بھی جاری کیے گئے۔ اس سلسلے میں مشتہر شدہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈز کھلنے کے موقع پر  ٹھیکہ داروں نے سکیموں  کے  ٹھیکہ جات  موجودہ مہنگائی کی تناسب سے میٹریل کے    ریٹ زیادہ ہونے کے سبب ان کے ٹھیکہ لینے سے انکار کر دیا۔جس کے سبب ان سکیموں کے  جاری فنڈز لپس ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ اس سلسلے میں مقامی ٹھیکہ داروں  نے کہا کہ  مارکیٹ ویلیو اشیاء مٹیریل کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں جبکہ مذکورہ جاری  سکیموں کے ٹینڈرز 2018 کے مطابق جاری ہوئے ہیں۔ اوپر سے سرکاری ٹیکسز بھی زیادہ ہیں ۔اس لیے ہم ان منصوبوں کے بولی میں شامل نہیں ہوئے۔  انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق ٹینڈرز جاری کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ دو مرتبہ ان سکیموں کے ٹینڈرز جاری ہونے کے باوجود  دوسری مرتبہ کسی ٹھیکہ دار نے بولی میں حصہ نہیں لیا۔شہری حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ان منصوبوں کے مارکیٹ ویلیو کے مطابق ٹینڈرز نہیں کیے گئے تو مختلف عوامی سکیموں کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں