کرناٹک میں لیکچرار کا حجاب اتارنے سے انکار، استعفی دیدیا

مذہبی آزادی کا حق آئین دیتا ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا،حجاب پرپابندی کے حکم کی مذمت کرتی ہوں،کالج لیکچرار چاندنی

بھارت کی ریاست کرناٹک کے کالج میں ایک لیکچرارنے حجاب اتارنے کا حکم ماننے کے بجائے استعفی دے دیا۔کرناٹک کے کالج میں انگلش ڈپارٹمنٹ کی ایک  لیکچرار نے حجاب اتارنے کا حکم ماننے سے انکارکرتے ہوئے نوکری چھوڑ دی۔لیکچرار چاندنی نے کالج پرنسپل کوبھیجے گئے استعفے میں کہا کہ حجاب اتارنے کے حکم سے میری عزت نفس مجروح ہوئی۔ پچھلے 3سال سے حجاب کرکے کالج آرہی ہوں۔ مذہبی آزادی کا حق آئین دیتا ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔حجاب پرپابندی کے غیرجمہوری اقدام کی مذمت کرتی ہوں۔کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب کرنے پرپابندی عائد ہے جس کے خلاف مقدمہ کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...