”وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا“

Feb 18, 2022

مکتوب ناروے 

افتخار محمود 

زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی
اس پاکیزہ محفل میں استحکام پاکستان کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی 

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا 
مرادیں غریبوں کی بر لانے والا
نبی اکرم کے حضور آپ کی حیات مبارکہ میں بھی اور آپ کے بعد سے اب تک اور تا قیامت آپ کی مدحت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔دنیا بھر کے علاوہ عالم اسلام اور پاکستان میں سارا سال پاکیزہ محافل کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے ۔عاشقان رسولا ن محافل میں جوق در جوق شریک ہوتے ہیں ۔حال ہی میں زہرہ منظور ویلفیرسوسائٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی 30 جنوری بروز اتوار دن 11 بجے جامع مسجد غلامان مصطفی عطا محمد روڈ ڈنگا میں انعقاد پذیر ہوئی جس کی میزبانی افتحار محمود قادری بانی زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی ناروے نے کی محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔جس میں تلاوت حافظ حسن نعیم نے کی نظامت کے فرائض علامہ محمد مدثر رسول نوری ادارہ منھاج القرآن نے ادا کیے ۔نعت محمد سعد ،محمد معیز ، عبداللہ عمران ،حافظ حاشر ، محمد حسنین رسول نے پڑھی اور خصوصی نعت محمد شہزاد حنیف مدنی نے پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔حافظ عزیر احمد صاحب نے گڑھی شاہو لاہور سے خصوصی شرکت کی اور ثناء خوان مصطفی میں نذرانے پیش کیے۔پیر سید مزمل شاہ صاحب نے محفل کی صدارت کی،علامہ نجیب اکرم قادری ناظم منہاج القرآن ڈنگہ نے شرکت کی اور احتتام پر درود و سلام پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔دو عدد عمرہ ٹکٹ جن خوش نصیبوں کو ملے ۔ان میں 1 علامہ قاری غلام مصطفیٰ سیالوی امام مسجد ہذا 2 محترمہ اقصیٰ باجی صدر ویمن لیگ ڈنگہ ہیں۔سید حسنین شاہ صاحب نے محفل کے اختتام پر امت مسلمہ کے ایصال ثواب کے لیے اور استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔محفل کے اختتام پر ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا اور عشاقان مصطفٰی میں تقسیم کیا گیا۔

مزیدخبریں