وزیراعظم آج منڈی بہاؤالدین میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

Feb 18, 2022 | 12:58

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان آج بروز جمعہ 18 فروری کو پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، منڈی بہاؤالدین کیلئے30ارب کےترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم دن ایک بجے قائداعظم گراؤنڈ پہنچیں گے، جلسہ عام سے خطاب کرکے وزیراعظم عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے مطابق اپنے خطاب میں وزیراعظم منڈی بہاءالدین شہر کیلئے30 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کریں گے۔جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جب کہ انتظامیہ کی جانب سے گراؤنڈ میں10 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔جلسے عام کے سلسلے میں قائداعظم گراؤنڈ کو پینا فلیکس، ہورڈنگ بورڈز، بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔جلسہ عام کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں تعطیل کا نوٹی فیکیشن واپس لے لیا گیا، جلسے سے قبل شہر میں جگہ جگہ رنگ و روغن اور سڑکوں کی صفائی کا کام شروع کیا گیا۔

 
 

مزیدخبریں