وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اگر کسی نے جلسہ دیکھنا ہے تو منڈی بہاﺅالدین کا دیکھو، مدرسے اور نان قیمے والے بندوں کو لانے سے جلسے نہیں ہوتے ، وزیراعظم عمران خان نے ثابت کر دیا کہ حکومت اگر سچی ہو تو جلسے کی چس پھر ہی آ تی ہے ، نواز شریف کی بیٹی مریم کیسز بھگت رہی ہے، باپ اور بیٹے لندن میں ہیں، پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کےلئے وزیراعظم عمران خان پر ہی اعتماد ہے ۔ جمعہ کو منڈی بہاﺅالدین میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ منڈی بہاﺅالدین کی قیادت کو جلسہ کی تیاری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں اپوزیشن والوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ آﺅ دیکھو منڈی بہاﺅالدین میں جلسے ایسے ہوتے ہیں، اگر کی نے جلسہ دیکھنا ہے تو منڈی بہاﺅالدین کا دیکھو، مدرسے اور نان قیمے والے بندوں کو لانے سے جلسے نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی لیڈر شپ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے ثابت کر دیا کہ حکومت اگر سچی ہو تو جلسے کا چس پھربھی آ جاتا ہے، یہ جو بات کر رہے ہیں کہ وہ عدم اعتماد لے کر آئیں گے، یہ منہ اور مسور کی دال، یہ کیا عدم اعتماد کی بات کرتے ہیں، ان پر تو ان کے گھر والے اعتماد نہیں کرتے، یہ اتنے بڑے چور ہیں کہ ان کے گھر والے ان کے پاس پیسے نہیں رکھواتے کہ لندن لے کر نہ چلے جائیں، نواز شریف کی بیٹی مریم کیسز بھگت رہی ہے جبکہ دونوں باپ اور بیٹے لندن میں ہیں، پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کےلئے وزیراعظم عمران خان پر ہی اعتماد ہے، منڈی بہاﺅالدین میں ترقیاتی منصوبوں کےلئے 30ارب روپے دیئے گئے ہیں.
مدرسے اور نان قیمے والے بندوں کو لانے سے جلسے نہیں ہوتے ، فواد چوہدری
Feb 18, 2022 | 17:18