برطانیہ میں بدترین طوفان کی پیشگوئی، فوج کو الرٹ کر دیا گیا

برطانیہ میں بھی بدترین طوفان کی پیشگوئی کر دی گئی ہے جس کے باعث فوج کو الرٹ کر دیا گیا۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ کو 32 سال بعد اس قدر شدید طوفان کا سامنا ہے جس کا نام یونائس رکھا گیا ہے۔ ایک سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے طوفان سے چھتیں اڑنے، بجلی کا نظام تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے طوفانی ہواوں کی وجہ سے ملبہ اڑ کر شہریوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ شدید طوفان کے باعث گھروں ، عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس لئے شہری محتاط رہیں اور باہر نکلنے سے گریزکریں۔ تیز ہواوں کے ساتھ طوفان برطانیہ کے مغربی حصے سے ہفتہ کی صبح ٹکرائے گا جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر بجلی کا بریک ڈاون ہو سکتا ہے اور فضائی آمدورفت بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔ طوفان کی وجہ سے حکومت نے ایمرجنسی کو برا میٹنگ بھی کال کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن