سٹیٹ بینک نے جرمنی،پاکستان کے سفارتی تعلقات کے70سال مکمل ہونے پر70روپے کایادگاری سکہ جاری کیاہے

Feb 18, 2022 | 18:59

ویب ڈیسک

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران جرمنی اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر 70 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا ہے۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ جرمنی کے سفیر BERNHARD SCHLAGHECK نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے اپنے خطاب میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، ماحولیات، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی ،دفاع اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعاون کو اجاگر کیا۔جرمنی کے سفیر نے اس اقدام پر حکومت پاکستان اور سٹیٹ بینک کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان ترقیاتی تعاون کی طویل تاریخ ہے جس کا تازہ ترین ثبوت جرمنی کے ترقیاتی امور کے نائب وزیر کا جاری دورہ ہے۔واضح رہے کہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کا آغاز 15 اکتوبر 1951ء سے ہوا تھا۔

مزیدخبریں