خزانے اورمحاصل کے وزیر شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے کے فروغ کیلئے سرگرم اقدامات کررہی ہے ۔وہ آج(جمعہ) اسلام آباد میں آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولیسٹری مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے سربراہ عارف احسان ملک کے زیرقیادت ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔عارف احسان ملک نے وزیرخزانہ کو APBUMA کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور انھیں بتایا کہ شماریاتی ترتیب کے اعتبار سے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت میں یہ ملک کی سب سے بڑی تنظیم ہے ۔وزیرخزانہ نے ملک کی معاشی ترقی میں APBUMA کی خدمات کوسراہا۔