وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔آج (جمعہ)اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجموعی اقتصادی ترقی کیلئے صنعتی ترقی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کورونا وباء کے باوجود حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت ہماری صنعتیں چلتی رہیں ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صنعتوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کئے جائیں۔اجلاس کو بتایاگیا کہ مجموعی قومی پیداوارمیں مینوفیکچرنگ کاحصہ بارہ اعشاریہ سات نو فیصد ہے اور حکومت اسے پچیس فیصد تک بڑھانا چاہتی ہے ۔اجلاس کو یہ بھی بتایاگیا کہ بیمار صنعتی یونٹوں کو دوبارہ چلانے اورآئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔