روسی صدر پیوٹن کی قریبی ساتھی عمارت  کی 16ویں منزل سے گر کر ہلاک


  ماسکو(آئی این پی)روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کی قریبی سمجھی جانے والی ساتھی عمارت کی 16ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی،غیرملکی میڈیا کے مطابق مرینا ینکینا (Marina Yankina)روسی وزارت دفاع کے مالی معاونت کے شعبے سے وابستہ تھیں،رپورٹس کے مطابق 58سالہ مرینا ینکینا کی لاش سینٹ پیٹرزبرگ کے علاقے میں رہائشی کمپلیکس کے فرش پر پڑی تھی جس کو ایک راہگیر نے شناخت کیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق مرینا ینکینا کو یوکرین جنگ کے لیے فنڈنگ کی کوششوں کو بڑھانے والی شخصیات سمجھا جاتا تھا، عمارت سے ملنے والی چیزوں سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ اپارٹمنٹ مرینا ینکینا کے شوہر کی ملکیت ہے اور وہ وہاں رہائش پذیر نہیں تھیں۔

ای پیپر دی نیشن