لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے نئے ضلع وزیر آباد اور سات تحصیلوں کے نوٹیفیکیشنز معطل کرنے کے خلاف درخواست پرنگران حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ایڈوکیٹ محمد احمد چٹھہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ نوٹیفیکیشنز معطل کرنے سے عام انتخابات متاثر ہو سکتے ہیں،نگران حکومت کے پاس نوٹیفیکیشنز معطل کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ استدعا ہے لاہور ہائیکورٹ وزیر آباد ضلع اور پنجاب کی نئی سات تحصیلوں کے نوٹیفیکیشنز معطل کرنے کا اقدام کوکالعدم قرار دے ۔