اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس ملک میں اپریل میں خانہ جنگی ہو جائے گی یہ ملک قحط کی طرف جا رہا ہے جب لوگ اپنے بچوں کو بھوک سے بلکتے دیکھیں گے تو وہ دکانوں کو لوٹیں گے میں اپنے سسرال گیا ان کی کانپیں ٹانگ گئیں دس ہزار کنٹینرز پورٹ پر کھڑے ہیں جن کی وجہ سے ملکی صنعت اور کاروبار نہیں چل رہے عمران خان آپ نے گلے پر ہاتھ رکھ کر الیکشن کروانے ہیں لیکن حکمران مرکز اور صوبوں کے اکٹھے الیکشن کرانا چاہتے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار لال حویلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ ایسٹیبلشمنٹ سب کو بٹھائے اور الیکشن کرائے اگر اور دیکھنا ہے تو لوگ دکانوں کو لوٹیں گے میں چھوٹی جیل سے آیا ہوں پھر بڑی جیل بن جائے گی انہوں نے کہا کہ سنو ملک صفدر کیا کہہ رہا ہے گھر کی مرغی دال برابر نہ سمجھیں مہتاب عباسی اور شاہد خاقان کیا کہہ رہے ہیں میں شاہد خاقان عباسی کا مشکور ہوں جنہوں نے میری گرفتاری پر میرے حق میں بیان دیا ۔