کراچی (نیٹ نیوز) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے پیٹرول سستا کیا تو اس کا فائدہ غریب کے بجائے امیر کو ہوگا۔ انہوں نیکہا حکومت پیٹرول کی قیمت 20 روپے کم کر دے تو اس کا فائدہ غریب کے بجائے امیر کو ہوگا۔حیدر آباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا غریب تو اپنی موٹر سائیکل میں ایک لٹر پیٹرول ڈلواتا ہے، لیکن امیر 50 سے 60 لٹر بھرواتا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا اس وقت ریلیف نہیں دیا جا سکتا، ریلیف دیا تو ڈیفالٹ کرنے کا خطرہ ہے۔
پیٹرول سستا کیا تو فائدہ غریب کے بجائے امیر کو ہوگا، مرتضیٰ وہاب
Feb 18, 2023