پیر محل،بد فعلی سے انکار پر خالہ زاد نے کزن مار دیا،گوجرہ میں 5سالہ بچے سے درندگی

Feb 18, 2023


پیر محل‘ گوجرہ (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) پیر محل میں بدفعلی سے انکار پر خالہ زاد نے اپنے کمسن کزن کو مار دیا۔ جبکہ گوجرہ میں اوباش نے پانچ سالہ بچے کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیل کے مطابق قصبہ سندھیلیانوالی  کے رہائشی عرفان علی کا گیارہ سالہ بیٹا حسین عباس اپنے خالہ زاد فیضان کے ساتھ گھر کی بیٹھک میں موجود تھا کہ اسی دوران پندرہ سالہ فیضان نے  مبینہ طور پر موقع پاکر حسین عباس سے جنسی زیادتی کی کوشش کی تو مزاحمت کرنے پر اوباش فیضان نے چھری کے پے در پے وار کرکے گیارہ سالہ حسین عباس کو بے دردی سے قتل کر ڈالا۔ دلخراش واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پیر محل اور متعلقہ تھانہ کی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر مقتول بچے کی نعش کو تحویل میں لیکر ملزم کو حراست میں لے لیا۔ دوسری طرف صدیق پارک گوجرہ کے محمد صابر نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کا پانچ سالہ بھتیجا وقاص اکبر گلی میں کھیل رہا تھا کہ محلہ مذکور کا شاہ میر حسن ورغلا کر اس کو اپنے گھر لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کی چیخ و پکار پر بعض افراد موقع پر آگئے جنہیں دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہونے میںکامیاب ہو گیا۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں