فیروز والا: بہن سے تعلقات کے شبہ میں 40 سالہ شخص قتل


فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی جاوید نگر میں  غیرت کے نام  پر دو سگے بھائیوں جمشید اور حماد نے دیگر  اپنے ساتھیوں کی مدد سے چاقو کے وار کر کے  نوید کو  موت کے  گھاٹ  اتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ  شاہدرہ کا  رہائشی 40 سالہ نوید جاوید نگر میں ایک ہوٹل میں چائے پی رہا تھا‘ جمشید اور حماد  اپنے ساتھی کے ہمراہ آئے اور  چاقو  کے وار کرکے  اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزمان کو شبہ تھا کہ مقتول نے ان کی بہن کے ساتھ   ناجائزتعلقات قائم کر رکھے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...