امریکی سفارت خانہ کے وفد کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

Feb 18, 2023


 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)امریکی سفارت خانہ کے ایک وفد نے کمرشل کونسلر ایرون فش مین کی قیادت میں ملٹی نیشنل بیوریج کمپنیوں کے نمائندوں کے ہمراہ ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا آج دورہ کیا اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ملاقات کی۔چیئرمین ایف بی آر نے وفد کو خوش آمدید کہا اور تجارت اور کاروباری سہولتوں کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون پر روشنی ڈالی۔وفد نے مشروبات کی صنعتوں پر نئے ٹیکس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ معاون خصوصی اور چیئرمین ایف بی آر نے کمپنیوں کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان کے حقیقی تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔ معاون خصوصی نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی، مالیاتی اور محصولات کے شعبوں میں امریکہ کے ساتھ شراکت کو بھی سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس میں ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی نے بھی شرکت کی۔ 

مزیدخبریں