جاوید میانداد کی طبیعت ناساز‘ہسپتال داخل ‘معمول کے چیک اپ کیلئے آیا تھا : سابق کپتان 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ لیجنڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ جاوید میانداد کو طبیعت خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاوید میانداد اچانک چکرآنے پر گر گئے تھے۔ جاوید میانداد نے ہسپتال سے اپنی صحت کے حوالے سے کہا کہ  پتا چلا میری بیماری کے بارے میں خبر چلی ہے اور سب پریشان ہوگئے ہیں۔ میں بالکل خیریت سے ہوں، سر میں درد تھا اور معمول کے چیک اپ کیلئے ہسپتال آیا تھا۔ تھوڑی دیر بعد گھر واپس چلاجاؤں گا۔ تمام لوگوں کا شکرگزارہوں جنہوں نے میری خیریت دریافت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن