لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے انجری کے سبب ایونٹ سے باہر والے فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی کا آپریشن ہو گیا۔پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں شاہنواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی کی سرجری کردی گئی۔آپریشن کے بعد شاہنواز دھانی نے اپنی ٹوئٹ میں فینز کو دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ہاتھ کی انگلی کا آپریشن ہوگیا ہے، تمام افراد سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ میںا پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو کا مشکور ہوں۔ جنہوں نے مجھے مانیٹر کیا، آپریشن کے دوران ڈاکٹر نجیب میرے ساتھ موجود رہے۔