لاہور(نمائندہ خصوصی) لاری اڈا پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان اویس عرف بھومیاں اور فہد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکلیں، 4 موبائل فونز، نقد رقم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لاری اڈہ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان راہ چلتے لوگوں سے نقد رقم اور موبائل فون چھینتے اور فرار ہو جاتے تھے۔