فیروزوالہ( نامہ نگار) قصبہ نیل( تھانہ فیکٹری ایریا) کا رہائشی زمیندار واجد کے ڈیرے پر اس کا ملازم نوجوان اکرم کھیت کو پانی لگانے کیلئے ٹیوب ویل چلانے لگا تو اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے ٹیوب ویل کے گہرے کھڈے میں جا گر جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش ضرور ی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ متوفی بہاولپور کا رہنے والا تھا۔