فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ موٹروئے انٹرچینج کے قریب 2تیزرفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں 3افراد شدیدزخمی ہوگئے ۔ زخمیوں محمد اکبر،محمد اشرف اورجمشید شامل‘ لاہور روڈ چونگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرتے ہوئے راہ گیر کو روند ڈالا جو موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی جی ٹی روڈ پر رکشہ الٹ جانے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔