لاہور(نمائندہ خصوصی) باغبانپورہ پولیس نے دو موٹر سائیکل سوار افراد کو مشکوک جانتے ہوئے روکنے کا اشارہ کیا، توپولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل تھانہ مغلپورہ کی حدود سے چھینا گیا تھا۔گرفتار ڈاکو اسلم راہزنی کے تین مقدمات میں اشتہاری جبکہ فرار ساتھی کی تلاش کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔