لاہور(خبرنگار)جوہرٹائون ایکسپوسنٹر اورفنانس اینڈ ٹریڈسنٹر کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون سبطین رضا قریشی پر حملے کاڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ حملہ آور ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے۔جوہر ٹاؤن ایکسپو سینٹر کے اطراف آپریشن کے بعد قبضہ مافیا نے ڈائریکٹر ہاؤسنگ سبطین رضا قریشی پر حملہ کر دیا تھا ، گولی ان کی گاڑی پر لگی اور وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔