لاہور( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری لاہور عامر نثار خان نے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 171 عدنان مصطفی چٹھہ نے حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں، پٹرول، بجلی گیس اور منی بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم حکمرانوں نے مہنگائی کا جن متوسط اور غریب گھرانوں مسلط کردیا ہے۔ غریب گھرانے کے افراد کا جینا محال ہو گیا۔آئی ایم ایف کی ایما پر عوام پر مسلط کیے گئے منی بجٹ میں 170 ارب روپے کے ظالمانہ ٹیکسز نے غربیوں کی کمر توڑ دی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،بجلی گیس کے اضافہ کے ساتھ روزمرہ اشیائے ضروریہ میں ہوشر با اضافہ سے عوام پریشان،مرغی کا گوشت 650،بیف 700،مٹن 1700،گھی درجہ اول 680،درجہ دوم گھی 580روپے تک جاپہنچی ہے جبکہ دالیں،سبزیاں اور پھلوں کے نرخوں میں بھی 20سے 30روپے تک اضافہ ہو گیا۔ بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتوں اضافہ اثرات مزید چند روز تک مہنگائی میں مزید اضافہ کریں گے۔