کابل (اے پی پی) افغانستان کی سابق رکن پارلیمنٹ مرسل نبی زادہ کو قتل کرنے کے الزام میں ان کے سابق محافظ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کابل پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے خاتون سیاستدان مرسل نبی زادہ کے قتل کے الزا م میں ان کے ایک سابق گارڈ نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مرسل نبی زادہ کو جنوری کے وسط میں ان کے گھر پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔