اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)پاک فضائیہ کے دستے نے فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری، 2023 میں حصہ لیا جو ائیر وار سینٹر دھران (شاہ عبدالعزیز ایئر بیس)سعودی عرب میں اختتام پذیر ہوئی۔ مشق میں شامل ہونے والا پاک فضائیہ کا دستہ فخر پاکستان JF-17 تھنڈر اور F-16 طیاروں پر مشتمل تھا جن کی گھن گرج برادر اسلامی ملک کی فضاں میں گونجی۔ مشق میں پاک فضائیہ اور دوست ممالک کے جدید لڑاکا طیاروں اور معاون عملے نے شرکت کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف، (ایئر ڈیفنس) ائیر مارشل عبدالمعید خان، نے مشق کی اختتامی تقریب کا معائنہ کیا اور مشق کو کامیاب بنانے پر پاک فضائیہ کے دستے کی کاوشوں کو سراہا۔ ایئر اینڈ گرانڈ کریو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، موجودہ عالمی سلامتی کی صورتحال اور فضائی جنگ کے نئے ابھرتے ہوئے تصورات پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان بہتر شراکت داری کے متقاضی ہیں۔ مشق کا مقصد حصہ لینے والے ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرنا تھا۔
فضائی مشق