لندن(نیٹ نیوز) یورپی ملک آسٹریا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اینٹارکٹیکا کے سفر میں 10 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 31 سالہ لیزا فاردوفر اینٹارکٹیکا کے کھلے پانیوں میں 11 جنوری سے 17 جنوری تک 407 ناٹیکل میل روئینگ کر کے جنوبی سمندر اور قطب کے کھلے پانیوں میں روئینگ کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ٹیم نے اس سفر میں جنوبی سمندر میں پہلی بار قوتِ بازو سے سفر کرنے، اس ہی سمندر میں تیز ترین روئینگ کرنے، بحیرہ اسکوشا میں پہلی بار قوتِ بازو سے سفر کرنے، اینٹارکٹک سے پہلی بار قوتِ بازو پر سفر کرنے، قطب میں تیز ترین روئینگ کرنے، جنوبی سمندر میں طویل فاصلے پر روئینگ کرنے، جنوبی سمندر میں پہلی بار قوتِ بازو پر سفر کرنے اور اس روئینگ سفر کو انتہائی جنوب سے شروع کرنے کے گینیز ریکارڈ اپنے نام کیے۔
ورلڈ ریکارڈ
اینٹارکٹیکا کے سفر میں 10 گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی خاتون
Feb 18, 2023