سینٹ : مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش : اجلاس پرسوں تک ملتوی 

چیئرمین سینیٹ صا دق سنجرانی کی زیر صدارت شروع ہو نے والے اجلا س میں مختلف قائمہ کمیٹیوںکی رپورٹس پیش کی گئیں جن میں سینیٹر سعدیہ عباسی نے تحریک پیش کی کہ کسٹمز ایکٹ 1969 میں ترامیم اور آئندہ بجٹ میں درآمدی مسائل کی شمولیت سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں 30 ایام کار کی توسیع دی جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے تحریک پیش کی کہ ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق بعض قوانین میں مزید ترمیم کرنے کے مالیاتی بل (ترمیمی) بل 2023 پر سفارشات قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لائی جائیں اور منظور کی جائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے تحریک منظوری کے لئے ایوان میں پیش کی جس کو ایوان نے منظور کر لیا۔ سینیٹر محسن عزیز نے 5 رپورٹس پیش کیں۔ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین سینیٹر ولید اقبال‘ سینیٹر سردار شفیق ترین نے بھی رپورٹس پیش کیں‘ بعدازاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اجلا س پیر گیارہ بجے تک ملتو ی کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...