لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں کہاکہ قرآن وحدیث سے دوری نے فرقہ واریت اورانتہا پسندی کو جنم دیا۔ امت کو اپنی اصل عقیدہ توحیدورسالت کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔ معاشرے پرتشدد اورانتہا پسندی کا غلبہ ہے اس کی روک تھام کیلئے منبرومحراب سے مؤثرترین آوازبلندہونی چاہیے۔ ففتھ جنریشن وارنے پوری دنیاکو لپیٹ میں لے رکھاہے ،دوسری طرف اسلامی اورمشرقی روایات بھی دم توڑ رہی ہیں ایسے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے جہاں قرآن وحدیث کی طرف رجوع کرنا ضروری ہے۔ وہاں معاشرے کوراہ راست پر لانے کیلئے سیرت طیبہ کے پیغام ہدایت کو گھر گھر پہنچانے کی بھی ضرورت ہے۔علماء کرام نئی نسل کو سیرت طیبہ سے آگاہ کریں۔