لاہور(خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ انتشار اور خلفشار کے خاتمہ کیلئے فوری انتخابات ناگزیر ہیں۔ یہ بات انہوں نے قرآن اکیڈمی لاہور میں گزشتہ روزکہی۔ امیر تنظیم اسلامی نے کہا کہ اگرچہ تنظیم اسلامی انقلابی جہدوجہد کے ذریعے پاکستان میں اسلامی نظام قائم کرنے کی قائل ہے لیکن ہمارا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ جب تک پاکستان میں اسلام کا عادلانہ نظام قائم نہیں ہو جاتا اْس وقت تک سول یا فوجی آمریت کی بجائے پاکستان میں مستحکم جمہوری طرزِ حکومت ہونا چاہیے۔