لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی جماعت اہل سنت لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام عالمی مبلغ مجاہد ختم نبوت پیر سید طالب حسین گردیزی کا سالانہ عرس مبارک وجلسہ دستار فضلیت آج ہو گا۔ عرس انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ امیر پنجاب پیر سید ارشد حسین گردیزی کے مطابق عرس مبارک کی اس مرکزی تقریب کی صدارت آستانہ عالیہ شرقپور کے سجادہ نشین پیر میاں ولید احمد شرقپوری کریں گے۔ پیر سید محمد حبیب عرفانی .پیر سائیں اسرار الحق چشتی اور پیر دیوان احمد مسعود چشتی پاکپتن شریف مہمان خصوصی ہونگے جبکہ مبلغ اسلام پیر سید عرفان مشہدی کاخصوصی خطاب کریں گے۔