معاشی بحالی کیلئے مثبت سوچ وقت کی اہم ضرورت ہے:صدر لاہور چیمبر


لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشنز سے بجٹ تجاویز طلب کی ہیں تاکہ وفاقی بجٹ 2023-24 کیلئے مشترکہ تجاویز بھجوائی جاسکیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی، مسلسل بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت، مہنگائی، بلند شرح سود وغیرہ کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت بہت سے مسائل سے دوچار ہے اور کاروباری شعبے کی راہ میں بھی رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔ معاشی بحالی کیلئے مثبت سوچ وقت کی اہم ضرورت ہے۔معیشت کو کوئی ریلیف دینے کے بجائے درآمدی پابندیوں نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ وزیر مملکت اور چیئرمین ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیٹی اشفاق ٹولہ نے 13 فروری 2023 کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔
 ملاقات کے دوران انہوں نے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز سے مشترکہ بجٹ تجاویز تیار کرنے کی درخواست کی۔ اس سے کاروبار معیشت کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں پیدا کرنے والے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...