لاہور(نوائے وقت رپورٹ)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار حصص میں ملا جلا رجحان رہا۔ 100انڈیکس 41ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر41100پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 12ار ب روپے سے زائد ڈوب گئے اور49.52فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41213.37پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباؤ سے انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور ایک موقع پر انڈکس40968پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا تاہم مارکیٹ کو سہارا دینے کی غرض سے کم قیمت حصص کی گئی سرمایہ کاری سے مارکیٹ 41100پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 100انڈیکس میں 39.96پوائنٹس کا اضافہ ہواجس سے انڈیکس 41078.65پوائنٹس سے بڑھ کر41118.61پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ 16.57پوائنٹس کے اضافے سے 30انڈیکس 15488.61پوائنٹس سے بڑھ کر15505.18پوائنٹس ہو گیا۔
سٹاک ایکسچینج،ملا جلا رحجان،سرمایہ 12ارب روپے گھٹ گیا
Feb 18, 2023