سمارٹ بزنس ڈسٹرکٹ سرگودھا میں ایک نئے دور کی شروعات


لاہور(کامرس رپورٹر)معروف رئیل سٹیٹ گروپ شالیمار گروپ آف کمپنیز اپنے نئے منصوبے شالیمار سمارٹ سٹی کیلئے دنیا کے بہترین ماہرین تعمیرات کو سرگودھا لایا ہے جس کا ڈیزائن دنیا کے بہترین اربن پلانرز Meinhardt Group سنگا پور تیار کر رہے ہیں۔ سمارٹ بزنس ڈسٹرکٹ سرگودھا کی باضابطہ لانچنگ تقریب گزشتہ روز Elysiumکے زیر اہتمام ہوئی۔ جس میں ملکی اور غیرملکی نمائندوں کے علاوہ سرگودھا اور دیگر شہروں کی رئیل سٹیٹ، تاجر برادری بھی شریک ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین شالیمار گروپ آف کمپنیز سرگودھا ملک خضر حیات اعوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شالیمار سمارٹ سٹی ایک قابل قدر رہائشی منصوبہ ہے جو بین الاقوامی معیار پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جس میں اب ایک سٹیٹ آف دی آرٹ بزنس زون ہے۔ جس سے سرگودھا کے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا اور یہ منصوبہ ملک بھر میں جانا جائے گا۔ سرگودھا کی آبادی بڑھنے کے باعث شہر کے اندر مزید کاروباری مراکز بنانے کیلئے کافی جگہ نہیں۔ سمارٹ بزنس ڈسٹرکٹ نہ صرف رہائشیوں کی تمام ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ نئے کاروبار کی افزائش کیلئے لامتناہی مواقع بھی پیدا کرنے کے علاوہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی بنے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن