تحریکوں کی کامیابی میں ہمیشہ خواتین کا کرداراہم رہا ہے ، نصراللہ رندھاوا 


 اسلام آباد(نا مہ نگار)دنیا کی تاریخ پر نظر دوڑائیں یا اسلام کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں تحریکوں کی کامیابی  میں ہمیشہ خواتین کا کردار بہت اہم رہا ہے، آپ سب مسائل میں گھرے ہوئے ہیں لیکن ہر طرح کے حالات میں میں رہنمائی کے لیے ہمیں آ پ ؐکے اسوہ کو دیکھنا ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کے ورکرز کنونشن میں کیا، مرکزی شوری کی رکن زبیدہ اصغر نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقامت دین پیغمبری شعبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آپؐنے اپنے زمانے میں اس کام کو تکمیل تک پہنچایا،آج شر کے مقابلے میں کھڑے ہونا ہماری  ذمہ داری ہے، اس مقصد کے لیے مرد وخواتین سب کو اٹھنا ہوگا۔مارگلہ زون کی ناظمہ شوری کی رکن طوبی محسن  نے کہا کہ جتنا اخلاص پیدا کرتے جائیں گے ،شخصیت نکھرتی چلی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مقاصد اور مشن ہمیں بڑا بناتے ہیں۔،جب ہم اپنی صلاحیتیں اور وقت لگائیں گے اور اس مشن کے لیے جدو جہد کریں گے تو اس کہ مثبت اثرات ہمیں گھر ،خاندان اور معاشرے پر محسوس ہونے لگیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...