بیت المال ہر سال نمل میں250  طالب علموںکی فیس کی ادائیگی کریگا  

Feb 18, 2023

 اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان بیت المال نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز(نمل)کے مستحق طالب علموں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے ڈائریکٹر جنرل نمل یونیورسٹی ، بریگیڈئیر سید نادرعلی کے ہمراہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔اس مفاہمتی یادداشت کے مطابق پاکستان بیت المال ہر سال نمل یونیورسٹی میں زیر تعلیم 250مستحق طالب علموں کو تعلیم جاری رکھنے کے لیے فیس کی ادائیگی کرے گا، ان میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طالب علم بھی شامل ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم۔ڈی پاکستان بیت المال  عامر فدا پراچہ نے کہا کہ  ملک کے غریب اور مستحق طالب علموں کی بیت المال تک رسائی ممکن بنا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے نادار اور محروم طبقات کی بحالی کے لیے پاکستان بیت المال لازوال خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

مزیدخبریں