راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر را و لپنڈ ی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے سالانہ تر قیاتی سکیموں2022 - 23 ء کی فزیکل مانیٹر نگ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پی اینڈ ڈی کی طرف سے ترقیاتی سکیموں کی فزیکل ما نیٹر نگ کیلئے ٹیم کی تشکیل نہایت خوش آئند ہے اس ٹیم کی فیلڈ میں جا کر پراجیکٹ کی فز یکل مانیٹرنگ و تھرڈ پارٹی و یلیڈ یشن سے سکیموں کی کوالٹی میں بہتری آئے گی بہترین بات یہ ہے کہ ٹیم پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد نہیں بلکہ اس کے آغاز اور دوران کام یہ مانیٹر نگ کر رہی ہے جس سے ہمیں ان سکیمز میں کوئی بھی لوپ ہول ہو اسے فوری کور کر نے کا موقع ملے گا انہوں نے تمام ایس ایز کو ہدایت کی اٹھائے گئے مسائل کا حل نکالیں کمشنر آفس را ولپنڈی میں منعقدہ اس جائزہ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ما جد علی، ڈا ئر یکٹر ڈ و یلپمنٹ، تمام ایس ای و, ایکسیئن کے علاوہ پی اینڈ ڈی کی جائزہ ٹیم ممبران نے شر کت کی اس موقع پرمانیٹر نگ ٹیم کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انہوں نے جنوری میں26 سکیمز کا تفصیلی معائینہ کیا ہے جس کی رپورٹ اس وقت پیش کی جا رہی ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے محکمہ فنانس اینڈ پلاننگ کو ہدایت کی کہ وہ ایسی سکیمز کی بھی رپورٹ مرتب کریں جن کی اپروول ہو چکی لیکن وہ سکیمز اب تک شروع نہیں ہو سکی،انہو ں نے ہد ایت کی کہ جاری شدہ تر قیاتی کاموں کے معیار پر خصوصی تو جہ دی جائے۔