بیجنگ (شِنہوا)چینی وزارت تجارت نے چین کے تا ئیوان کو اسلحہ کی فروخت کرنے پر دو کمپنیوں کو اپنی ناقابل بھروسہ فہرست میں شامل کر لیا ہے۔بیان کے مطابق ان دو کمپنیوں میں لاک ہیڈ مارٹن کا رپوریشن اور رے تھون میزائلز اینڈ ڈیفنس شامل ہیں۔ ان پر چین سے متعلق در آمدی یا بر آمدی سرگرمیوں کے حوالے سے شامل ہو نے کے بارے میں پا بندی ہو گی۔ اس کے علاوہ ان کمپنیوں کو چین میں نئی سرمایہ کا ری سے بھی روک دیا گیا ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے سینئر ایگز یکٹوز پر چین میں دا خلے کی پا بندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ان کے دوروں اور رہائشی اجازت ناموں سمیت ورک پرمٹس کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
چین نے دو کمپنیوں کو نا قابل بھروسہ فہرست میں شامل کر لیا
Feb 18, 2023