موبائل فون سموں  کے غیر قانونی اجراء کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

Feb 18, 2023


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے سم کارڈز کے غیر قانونی اجراء کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد مقامات پر کامیاب چھاپے مارے گئے۔مینگورہ سوات میں پی ٹی اے زونل آفس پشاور نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور کے تعاون سے غیر قانونی طور پر سم کارڈ کا اجراء  کرنے والی موبائل کمپنی کی فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارا۔ ملزمان سم کے اجراء  کے لیے سبسکرائبرز کی بائیو میٹرک معلومات (انگلی/ انگوٹھے کے نشانات) بی آئی ایس پی کی رقم کی تقسیم کی آڑ میں لیتے تھے۔  اسی طرح لاہور میں پی ٹی اے زونل آفس اور ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ نے گوجرانوالہ، پسرور اور نارووال میں غیر قانونی طور پر سم کارڈ کے اجراء  کے شبہ میں ایک موبائل کمپنی کی تین فرنچائزز پر چھاپے مارے ۔ دونوں مقامات پر چھاپے ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کے ذریعے سموں کے غیر قانونی اجراء  کی روک تھام کے حوالے سے پی ٹی اے کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

مزیدخبریں