حزب اللہ رہنما کی امریکہ کو لبنان میں افراتفری پھیلانے سے باز رہنے کی تنبیہ


بیروت(شِنہوا)لبنان میں حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ نے امریکہ کو لبنان میں افراتفری پھیلانے سے خبردار کیا ہے۔ نصراللہ نے المنار ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں کہا کہ ہم امریکی منصوبوں پر خاموش نہیں رہیں گے، جو بھی لبنان کو انتشار اور تباہی کی طرف دھکیلے گا اسے پورے خطے خاص طور پر صہیونی علاقے میں افراتفری کی توقع کرنی چاہیے۔نصراللہ نے کہا کہ لبنان 2019 میں ایک امریکی اسکیم کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوا ہے جس کا مقصد لبنان کو امریکی کنٹرول کے اس دور میں واپس لانا ہے جب لبنان سے جان بوجھ کر نقدی اور معدنی ذخائر چوری کئے گئے جس سے موجودہ اقتصادی بحران پیدا ہوا۔انہوں نے کہا کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں لبنان کی قومی کرنسی کی ریکارڈ کم شرح تبادلہ سے فوری طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے جس میں زرعی اور صنعتی شعبوں کی بحالی اور لبنان کے تیل اور گیس کے وسائل میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔نصراللہ نیامریکہ پر شامی عوام کی انسانی امداد تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دمشق پر اس کی "جابرانہ" پابندیوں کی وجہ سے انہیں مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن